MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حال بد حال،تحریر: فردوس نثار

0 671

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پوری دنیا کے ساتھ ایک ہی وقت میں 2022 نئے سال میں داخل ہو گیا ہے اور اپنے پیچھے ان گنت مسائل کا حل تلاش کرتے کرتے نئے سال میں ان مسائل کے بوجھ کو اٹھائے ہوئے سفر جاری رکھے ہوئے, عوام حکمرانوں کی امید کے سہارے پر اپنی بدحالی کا خوشحالی میں بدلنے کے انتظار میں کھڑی ہے, مغرب والوں اور چائنہ والوں کی ترقی کا راز حکمرانوں کی حکمرانی میں نہیں ہے بلکہ عوام کی مرضی اور خواہشات کی تکمیل میں پوشیدہ ہے,

وطن عزیز کی زلف پریشاں کو سنوارنے میں عوام کا بہت زیادہ ہاتھ ہوتا ہے اور شور سے زیادہ شعور سے حکمران خوف کھاتے ہیں, قیام پاکستان کے بعد ہمارا سیاسی کلچر شور کے فارمولے پر چل رہا ہے اور سبز باغ دکھا کر وقت گزارنے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے, ہم دو صدیوں کے لوگ ہیں اور پچھلی صدی میں ہمارے سیاست دانوں کی صلاحیت ثروت و دولت کی کثرت پر تھی اور کثرت رائے کے لئے رعایا کو سبز باغ کے خواب دکھائے جاتے تھے

- Advertisement -

اور دیہاتوں میں ایک سیاستدان سادہ لوح عوام کو پکی سڑک نہ بنانے کے فوائد بتاتا تھا کہ اگر آپ کے جانور چوری ہو گئے تو ان کا سراغ یعنی نقش پا نہیں ملے گا اور اس بات پر لوگ تالیاں بجاتے اور اس سیاست دان کو اپنا مسیحا تصور کرتے اور وہ عوام کا مقبول نمائندہ قرار پاتا ہے اس میں صرف قصور سیاستدانوں کا ہی نہیں ہے بلکہ عوام کے دلوں میں ان کی تصویریں رقصاں ہیں,

دو صدیوں میں چہرے بدلے گئے اور نظام کو نہ بدلا گیا جس نے بھی شعور کی بات کی ہم نے اس پر کان نہ دھرے اگر ہم اپنے عظیم ہیرو جنرل حمید گل کی بات مان لیتے تو آج ہم شعور کی قوت سے اپنے حالات میں بہتری محسوس کرتے, جنہوں نے تادم زیست نظام کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا تھا اور آج بھی ان کے فرزند دلبند جنرل صاحب کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں, اس وقت ہمارے سیاستدانوں کا حال, مال, قال اور مستقبل تانباک ہے اور عوام کب بھی بدحال تھی اور آج بھی بدحال ہے اس میں قصور عوام کا ہے, قرآن مجید میں ارشاد فرمایا گیا ہے جس کا منظوم ترجمہ مولانا ظفر علی خان نے کیا ہے, کہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
میں تو کہوں گی کہ اس حالت زار میں ہمارا کردار جزو اعظم ہے اس لئے آؤ شور سے نکل کر شعور اجاگر کرنے والے عوام کے خیر خواہوں کو پہچانیں , اللہ تعالی اسی قوم کی مدد و نصرت فرماتا ہے جو خود اپنی مدد کے بارے میں سوچتی ہے. مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر عوام کی بدحالی میں اضافہ کر رہا ہے, ہمارے نمائندے اگر عوام کی طرح تکلیف میں مبتلا ہوں تو یہ تکلیف رلیف میں بدل سکتی ہے, مفت پٹرول, مفت گیس اور دنیا کی ساری سہولتیں جن کو میسر ہوں گی وہ عوام کی تکلیف کو کیسے محسوس کریں گے,
چارہ گروں کو چارہ گری سے گریز تھا
وگرنہ ہمیں جو دکھ تھے وہ بہت لادوا نہ تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.