MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان لے اڑے

1 610

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو مل گیا۔فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے

مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔

- Advertisement -

دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آوٹ 95 رنز بنائے۔بابر اعظم کی دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری، مشفیق الرحیم کی سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز،

اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آوٹ 69 رنز بنائے جب کہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں اپنا بھی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.