MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت

2 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ ہدایات وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف چاہتے ہیں عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔ نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے ان کے عظیم الشان استقبال کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہا ہےکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں استقبالی کیمپس لگائے جائیں گے مزید یہ کہ کارکنان کو فعال کرنے کے لیے ساتوں اضلاع میں اس سلسلے میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے جس شہر میں جس تاریخ کو آنے کا اعلان کریں گے کراچی سے ہزاروں کارکنان ان کے والہانہ استقبال کے لیے کراچی سے قافلوں کی صورت میں وہاں جوق در جوق پہنچے گے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر جاویف لطیف نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ بنا نے کی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.