MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“بلوچستان اسمبلی نے سیف اینڈ انوائرمینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس قانون منظور کرلیا، دیگر قوانین کمیٹیوں کو بھیج دیے”

0 57

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اہم قانون سازی اور آڈٹ رپورٹس پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اصغر ترین نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی آڈٹ رپورٹ پر پی اے سی کی سفارشات پیش کیں، جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔ اسی دوران بلوچستان سیف اینڈ انوائرمینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس کا مسودہ قانون بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، جبکہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی مسودہ قانون اور بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے گئے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات متعلقہ صوبائی وزراء کی غیر موجودگی کے باعث موخر کر دیے گئے، جس کے بعد آج کا اجلاس مکمل طور پر ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر صوبائی اسمبلی کے اراکین کو امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.