MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال کا فیصلہ جاری

0 89

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

- Advertisement -

جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی۔ 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیرِ التوا نہیں تھا۔

فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کے بارے میں اکثریتی فیصلہ ’’اختیار سے تجاوز‘‘ تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.