MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خوشحال اور پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، نواب جنگیز مری

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری نے کہا ہے کہ خوشحال پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ سوچ ہی ملک و قوم کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مری ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، سابق رکن صوبائی اسمبلی سنتوش کمار بگٹی، سیدال خان ناصر سے ملاقات کے دوران کیا، سینئر رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور پارٹی قائد کی مشاورت سے ملک کو درپیش بحران سے نکالیں گے رہنماؤں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کو معاشی صورتحا ل سے نکالنے اور بہتر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور بہت جلد میاں محمد نواز شریف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ خوشحال پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.