MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی ختم نہ ہو سکی، پی ٹی آئی کاعہدے سے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں بڑا اعلان

2 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضی ختم نہ ہو سکی جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مشاورت تیز کر دی گئی ذرائع کے مطابق

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیغام پہنچایا کہ استعفیٰ نہ دیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔چیئرمین سینیٹ کی صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھی صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا گیا ذرائع کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے بہ امرمجبوری حکومت کی تبدیلی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت مل گی، دریں اثنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.