پنجگور ہیڈکوارٹر پرحملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (مسائل نیوز)2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع
دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا،
ذرائعدہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں… pic.twitter.com/oXd9rocFa9
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔