معیشت درست سمت میں جا رہی ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،اسحاق ڈار
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔افرا تفری پھیلانے کی ضرورت نہیں،مسائل حل ہوں گے۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کریں،ہمیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے آل پاکستان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقی کیلئے چارٹر آف اکانومی پر متفق ہونا ہو گا،ملک ہے تو سیاست ہو گی،ملک نہیں تو سیاست کیسے ہو گی۔
گزشتہ ادوار میں پانامہ ڈرامہ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا،چار سال کی مس مینجمنٹ سے ملک میں مہنگائی آئی۔ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد شرح سے ترقی کر رہی تھی اور پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن تھا۔
پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہتا تو 2030 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جاتا،مجھے اس وقت بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بٹھہ بیٹھ جاتا ہے،اگر میں ناکام ہوتا تو چوتھی بار وزیر خزانہ نہ بنتا۔
- Advertisement -
ملکی معیشت کے استحکام کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں،اتحادی حکومت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ملک 4 سال پہلے کچھ اور تھا،اس صدی میں گڈ گورننس ٹیکنالوجی کو بڑی باریکی سے دیکھ رہی ہے جبکہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی اہم کردارادا کرتی ہے۔پاکستان کی بہتری کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اور امید ہے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے لیے مل کر کام کریں گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک مہینے میں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جبکہ ہم نے 5 دن کے اندر ہی بجٹ پیش کیا۔ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنا چاہیے،ہم نے اپنے ملک کے مفاد کو نقصان نہ پہنچانے کی قسم کھائی ہے۔ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا بھی کیا۔گزشتہ حکومت ملک کو جس نہج پر لائی چھ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔سب نے کہا کہ اس وقت اقتدار لینا بہت مشکلات پیدا کرے گا۔موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے
[…] اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا عزم […]