MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہو گی،شیخ رشید

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی۔حکومت نے ملک کا سیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیا ہے،ہمیں اسمبلی اس لیےلانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پر ڈیل ہو سکے۔ سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 10 روزمیں فائنل راؤنڈ ہو گا اور اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا۔
لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ،ایک کا ہونا ضروری ہے۔ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں،ظالموں کے ساتھ نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کی عدالتیں 4 اور کیس 3 رہ گئے ہیں۔اسحاق ڈارکو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا،نہ ڈالر ہے اور نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کا بحران سر پرآ گیا۔

- Advertisement -

اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے،رانا ثناء اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔
قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں،ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے،اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔
وزراء کی تعداد 76 ہے ان میں سے 20 بے محکمہ اور 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے، انکا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا ہے،اکتوبر اور نومبرمیں آرپار ہوکر رہے گا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ بیک چینل مذاکرات ہو بھی رہے ہیں اور نہیں بھی،مذاکرات میں کوئی کلیئریٹی نہیں،سندھی اور بلوچ قوم پرستوں سے تومذاکرات ہوسکتے لیکن ان سے کرنا بڑا مشکل کام ہے،نوازشریف چاہتا ہے کہ الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کرتے تھے تاریخ تبدیل کردیتے تھے،پھر کہا پولیس نہیں اور سیلاب آ گیا ہے،ووٹرز اور سپورٹرز اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے حکومت میں شامل جماعتوں کوشکست دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فروری مارچ میں ہوتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.