پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرےگا
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرےگا، گوادراور کراچی بندرگاہوں سے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے راہداریاں قائم کرنے پر فیصلے ہوں گے، سیکا اجلاس میں بھی زرعی اجناس، گیس، ریلوے، روڈ، انفراسٹرکچر اور توانائی راہداریوں پر گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کو اپنے قازقستان کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز بشمول شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور حال ہی میں CICA کے سربراہی اجلاس میں اُن کی وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔
اجلاس میں زرعی اجناس، گیس، ریلوے، روڈ، انفراسٹرکچر اور توانائی راہداریوں پر گفتگو کی، ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا، گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے وسط ایشیائی ریاستوں سے راہداریاں قائم کرنے پر فیصلے کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی کی چوری، لائن لاسز اور نقصانات کو کم کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
سب سے زیادہ خسارہ کرنے والے فیڈرز اور ان سے ریکوری کی راہ میں رکاوٹوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں انتہائی ضروری اسٹاف کی خالی آسامیوں کی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں، بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پر رائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کریں، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے۔ اچھی شہرت کےحامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے، اچھی کارکردگی پرافسران کو انعامات سے بھی نوازا جائے۔