MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کیلئے اسپیشل ویزا کی خوشخبری

3 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابو ظہبی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 3 شرائط پوری کریں ملازمت کی تلاش کے لیے سپیشل ویزا حاصل کریں، عمل درآمد ستمبر کے شروع سے ہوگا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ملک میں ملازمت کی تلاش کے لیے خصوصی ویزے کے اجرا کی سہولت دی ہے، اس مقصد کے لیے اب درخواست دہندہ کو متحدہ عرب امارات آنے کے لیے کوئی سپانسر حاصل کرنا نہیں پڑے گا بلکہ اس کے بغیر ہی ویزا مل جائے گا تاہم اس کے لیے 3 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ویزا کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار اماراتی وزارت افرادی قوت کے پاس رجسٹرڈ اول، دوم یا سوم درجے کے ہنرمندوں میں سے ایک ہو۔
اسپیشل ویزا کی دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار ہنرمندوں میں سے نہ ہو تو وزارت تعلیم و تربیت کی درجہ بندی کے تحت دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک سے فارغ التحصیل ہو امیدوار کم از کم گریجویٹ ہو یا اس کے برابر ڈگری ہولڈر ہو تاہم اسے گریجویشن کیے ہوئے 2 سال سے زائد کا عرصہ نہ گزرا ہو۔

- Advertisement -

معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کی تلاش کے لیے متعارف کرائے گئے اسپیشل ویزے کے اجراء کے لیے تیسری شرط یہ ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دہندہ کو حکومت کی مقررہ کردہ مالی ضمانت فراہم کرنا ہوگی، جس کے بعد وفاقی ادارے برائے قومی شناخت و شہریت و کسٹم متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد غیرملکی امیدوار کو ملازمت کے مواقع کی تلاش کے لیے ویزے کے اجراء کی منظوری دی جائے گی اور اس ویزا کے اجراء کے لیے دی جانے والی منظوری ایک یا اس سے زائد بار آنے کی اجازت پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں بچوں کو گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں ورنہ بھاری جرمانہ […]

  2. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار درہم سے زائد قرض یا کسی بھی قسم کے بقایاجات […]

  3. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات نے فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے نئے ملٹی انٹری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.