MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، عمران خان سے متعلق وائرل بیان پر آفریدی کا ردعمل

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کردی۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ میں گزشتہ روز سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے منسوب ایک بیان عمران خان کے حوالے سے چل رہا ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود کہوں گا، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی سے متعلق ایسی بات کی ہو۔انہوں نے درخواست کی کہ برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.