میٹرک سے پی ایچ ڈی تک معذور طلبہ کی تعلیمی معاونت اور وظائف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت افراد باہم معذور کی معاونت سے متعلق “کمک سپورٹ فنڈ” کی صوبائی کونسل کا دوسرا اجلاس
پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ حکام کی شرکت
افراد باہم معذور تنظیموں کے نمائندگان کی اجلاس میں خصوصی شرکت
بلوچستان میں افراد باہم معذور کی فلاح و بہبود کے پروگرام میں وسعت اور مؤثر عملدرآمد کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا افراد باہم معذور کی ماہانہ مالی معاونت میں نمایاں اضافے کا حکم
- Advertisement -
خصوصی آلات، الیکٹرک وہیل چیئرز اور دیگر معاونتی اشیاء کی فوری خریداری کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروگرام کو صوبے کے ہر رجسٹرڈ فرد باہم معذور تک مرحلہ وار توسیع دی جائے گی
کمک انڈومنٹ فنڈ کے تحت معذوری سے خود انحصاری کے سفر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گامیٹرک سے پی ایچ ڈی تک معذور طلبہ کی تعلیمی معاونت اور وظائف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فنی و تکنیکی تربیت، ہنرمندی کے فروغ اور بآسانی نقل و حمل کے لیے معاون آلات فراہم کیے جائیں گے
افراد باہم معذور کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بلا سود قرضے فراہم کئے جاررہے ہیں،