ورکرز کنونشن، مریم نواز نے شاہد خاقان کا ہاتھ پکڑ کر اپنی مرکزی نشست پر جگہ دی
راولپنڈی (مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو اپنی جگہ مرکزی نشست پر جگہ دیدی۔اتوار کو شاہد خاقان عباسی ورکرز کنونشن میں اسٹیج پر آئے تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی برابر نشست پر بیٹھنے لگے تو مریم نواز نے اس موقع پر ان کا ہاتھ پکڑا لیکن وہ رانا ثناء اللہ کی برابر والی نشست پر بیٹھ گئے لیکن مریم نواز نے اصرار کرکے انہیں اپنی نشست پر بٹھا دیا۔مریم نواز نے اصرار کر کے شاہد خاقان عباسی کو مرکزی نشست پر جگہ دی اور خود ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا ہوتا تو کیسز کا سامنا کرتا۔ […]