MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں، سجل علی

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) پاکستانی سجل علی نے کہا کہ عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ میں مرد کے بغیر بھی مکمل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے چاہنے والوں سے اس قدر پذیرائی اور پیار ملتا ہے کہ کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ زندگی میں کوئی مرد ہونا لازمی ہے۔سجل علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹی سی عمر میں لڑکیوں کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے کہ ایک خاص عمر میں شادی ضروری ہے، ہمارے معاشرے کو اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک لڑکی کی زندگی کو محدود کرنا ہے، اس سے وہ ایک طرح کے ڈبے میں بند ہوجاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.