MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 215 ڈالر کے اضافے سے 1824 ڈالر کی سطح پر آگئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 196000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 168038 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 2130 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے کے اضافے سے 1830 روپے کی سطح پر آگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.