MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر کی اونچی اڑان سے کرنسی مارکیٹ میں ہلچل! پیر 19 جنوری کے تازہ ترین ریٹس سامنے آگئے

0 13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں تازہ تبدیلیاں سامنے آ گئی ہیں۔ پیر 19 جنوری 2026 کو اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو سمیت دیگر اہم عالمی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دیے گئے جن کے مطابق امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بدستور بلند سطح پر برقرار ہے جبکہ بعض کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 65 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 75 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی خریداری 375 روپے 50 پیسے اور فروخت 379 روپے پر جاری ہے، جبکہ یورو 325 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 329 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 90 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینی یوآن کی خریداری 39 روپے 73 پیسے اور فروخت 40 روپے 13 پیسے پر ہے۔

اسی طرح کینیڈین ڈالر 201 روپے میں خریدا اور 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر 186 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 190 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

جاپانی ین اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 1 روپے 85 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 279 روپے 85 پیسے جبکہ فروخت 280 روپے 35 پیسے پر رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 374 روپے 71 پیسے میں خریدا اور 375 روپے 38 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو 325 روپے 02 پیسے میں خریدا اور 325 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انٹربینک میں سعودی ریال 74 روپے 63 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 76 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چینی یوآن 40 روپے 18 پیسے میں خریدا اور 40 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر کرنسیوں میں سوئس فرانک، سنگاپور ڈالر، سویڈش کرونا، ہانگ کانگ ڈالر، تھائی بھات اور جاپانی ین کے نرخوں میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا انحصار عالمی مالیاتی صورتحال، درآمدات و برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں شرح مبادلہ میں مزید تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.