MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا وہاں سے واپس لانا اب کوئی آسان کام نہیں

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے،حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا ہے،وہاں سے واپس لانا اب کوئی آسان کام نہیں ہو گا۔مارچ اپریل تک حالات اتنے سنگین ہوجائیں گے کہ اپنے حق کے لیے لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحد حل ہے،امید ہے سپریم کورٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اور آئندہ حکومت میں انکا کلیدی کردار ہو گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا قرضہ روک دیا،ایل سیز کھل نہیں رہیں اور پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہا،غریب آٹے کے تھیلے کیلئے مر رہا ہے،غریب کے لیے تکلیف اور اپنے کیسز میں ریلیف ہے۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے۔انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہو گا،ان کو ووٹ نہیں پڑنے تاہم سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے۔
35 استعفے منظور کرنا بھی ان کے گلے پڑے گا،اچھے خاصے پرندے ن لیگ سے اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں۔ آگے کھائی اور پیچھے گڑھا،پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہو چکی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفٰی الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندہ اور پراگندہ بنا دیا ہے،حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے،جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفٰی منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.