MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیداحسان شاہ کے فنڈ سے نرسنگ کالج تربت میں 25 طالبات کو ساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک فراہم کئے گئے

0 455

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے فنڈ سے نرسنگ کالج تربت میں 25طالبات کو ساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک فراہم کئے گئے جس میں فی طالبات 240000 روپے کے چیک دیئے گئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کے فرزند سید تیمور شاہ نے منگل 18جنوری 2022 ء کو نرسنگ کالج تربت جاکر طالبات میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر پرنسپل نرسنگ کالج تربت مہرالنساءنے نرسنگ کالج تربت کے مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ نرسنگ کالج تربت کے پہلےبیچ میں 25 طالبات پڑھائی کررہی ہیں جبکہ دوسرے بیچ کی طالبات کی پڑھائی فروری سے شروع ہوگی جس کے بعد طالبات کی کل تعداد 55 ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج میں ہمارے بہت سے مسائل ہیں سب سے بڑا مسئلہ فورتھ کلاس ملازمین کا نہ ہوناہے کالج میں مجھ سمیت ٹوٹل تین ملازم ہیں اور اس کے علاوہ کالج میں ٹرانسپورٹ کا کوئی بندوبست نہیں ہے

ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسپورٹ مہیا کررہے ہیں جوکہ حل طلب ہیں لہذا ہمارے ان مسائل کو جلدازجلد کیاجائے تاکہ نرسنگ کالج تربت میں پڑھائی کا نظام مکمل طورپر فعال و منظم ہوسکے طالبات میں چیک تقسیم کرنے کے بعد سیدتیمور شاہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ تمام اساتذہ سمیت طالبات کو داد دیتاہوں کہ اتنے کم وسائل کے باوجودبھی آپ طالبات نرسنگ کالج میں پڑھائی کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ طالبات یہاں سے بہترین نرس بن کر جاوگی اور تربت کے غریب عوام کی خدمت کرینگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.