MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،وزیر اعظم

0 498

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسد عمر، فواد چوہدری،ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،

- Advertisement -

اجلاس میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے چیئرمین و ماہرین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں 10 بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز، تعمیراتی پلان اور سہولتیں بڑھانے پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بڑے شہرقومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں،

دیہی سے شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے شہروں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.