MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، درختوں کی کٹائی پر ایک کرور25لاکھ روپے جرمانہ

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ درختوں کی کٹائی پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔واضح رہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی عالمدار روڈ کوئٹہ پر سڑک کے کنارے دو درخت کاٹنے پر محکمہ جنگلات کوئٹہ ڈیویڑن کے کنزرویٹر و جنگلی حیات و جنگلات کے تحفظ کیلئے اٹھنے والے اشر تحریک کے صف اول کے

- Advertisement -

ایکٹیویسٹ نیاز کاکڑ صاحب کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ کنزرویٹر فواد صدیق اور رینج آفیسر نصیر مندوخیل نے ملزم پر 30,000,00 روپے جرمانہ لگایا اور دوسرے کیس میں 12 عدد درخت، جس میں 8 عدد توت کے درخت کی کٹائی پر ملزم پر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ 12 عدد درخت جناح روڈ پر بیک سنیک بار کے بلمقابل پلاٹ میں لگے تھے۔ ان بہادر افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور التجا کیجاتی ہے

کہ ڑوب ڈیویڑن، لورالائی ڈیویڑن اور سبی ڈیویڑن میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا جائے۔ یاد رہے کہ ڑوب میں اس وقت نیو اپوزی ٹان میں مین سڑک پر اور دیگر ٹالوں میں زیتون کی لکڑی کھلے عام نیلام ہورہی ہے۔ اسی طرح میختر اور دیگر اضلاع کا صورت حال ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.