MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،عمران خان

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج پر کام کو تیز کیا جائے۔ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.