MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

1 347

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں آج بھی شدید دھند کا راج برقرار ہے۔جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں آج صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان ہے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند چھائی رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو گیا،محکمہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.