MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا، علی امین گنڈاپور

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ اسماعیل خان (مسائل نیوز) پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا۔

ڈیرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت آج کی نہیں ہے بلکہ ایک عرصے سے جاری ہے اور عمران خان ناحق قید اور جھوٹے و جعلی مقدمات کا سامنا ہے،عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، آئین اور قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے، ان تمام غیر جمہوری اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اگر فیملی ملاقات طے ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی میرا بھائی ہے اور اب وہ وزیراعلیٰ ہے، میرے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں، جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گا، میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میلے میں یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سے ملاقات پر بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیا، پروپیگنڈہ اور ڈرامے چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.