MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عام انتخابات میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی در و دیوار ہلا دیں گے، جو کہتے تھے اسمبلیاں نہیں توڑےگا اُن کومنہ کی کھانی پڑی، اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کردیا، جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی اس لیے حکومت عوام کی حالت پہ رحم کرے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹیں مت کھڑی کرے، نوازشریف کو بلا ئے، نوازشریف نیو ائیر لندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کرکے پاکستان آئیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہے، پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی اور نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، اس لیے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

- Advertisement -

دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کو شوشہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے اور قبل از وقت انتخابات کروانے کے شوشے ہتھکنڈے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ممنوعہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، بے نامی جائیدادوں، خیرات خوری اور آئین شکنی سمیت عمرانی جرائم پر نہ کاروائی روک سکتے ہیں اور نہ ہی ان پر پردہ ڈال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے، ہم اپنی دو اسمبلیوں کو ملک کیلئے قربان کرتے ہیں، جب دو اسمبلیوں سے نکلیں گے تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، عقل کہتی ہے کہ پورے پاکستان میں جنرل الیکشن کروا دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.