MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتظامیہ کی ملی بھگت سے بارڈر کمیٹی کرپشن و بھتہ کا بنیادی ذریعہ ہے،ٹوکن سسٹم اور رکاوٹیں ختم کی جائیں، ڈاکٹر مالک

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مکران بارڈر پر ہونے والے تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزراء اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم بارڈر کمیٹی کرپشن و بھتہ کا بنیادی ذریعہ ہے۔ مکران بارڈر پر ٹوکن سسٹم اور رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تربت بارڈر پر کام کرنے والے گاڑی مالکان کے سربراہ حاجی ناصر پلی زئی، میران بلوچ، ملا منیر، خدا بخش، مبارک بلوچ، شے مرید یاسین، کہدہ دوستین، یعقوب کوہی، عبدالواحد بلوچ، رحمت اللہ بلوچ، سعید بلوچ، محمد انور بلوچ، عبدالواحد لعل محمد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی رہنما طاہر بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مکران میں کاروبار کا واحد ذریعہ بارڈر ٹریڈ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کاروبار میں روز نہیں مسائل و مشکلات پیدا کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ لوگوں نے بارڈر ٹریڈ کے لیے جو جدوجہد کی اس کو کرپشن کی نظر نہ کی جائے بلکہ چھوٹے گاڑی مالکان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ گاڑی مالکان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بارڈر پر ہونے والی کرپشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے وزراء کی رضامندی سے جو بارڈر کمیٹی اس وقت کام کررہی ہے اس کو گاڑی مالکان کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ انتظامیہ کی خوشنودی اور ٹوکن کے حصول کے لیے کام کررے ہیں جس سے ہم گاڑی مالکان کا کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ٹوکن اور کرپشن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو گاڑی مالکان اس کیخلاف شدید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے نیشنل پارٹی کی قیادت سے کہا کہ وہ گاڑی مالکان کے احتجاج میں ان کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گاڑی مالکان کو یقین دلایا کہ وہ گاڑی مالکان کے احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ان مسائل کو مزید اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ چھے سو گاڑیوں کے بجائے انتظامیہ بارہ سو گاڑیوں کو بارڈر کراس کراتا ہے، ان میں چھے سو رجسٹرڈ اور باقی چھے سو کو رشوت لے کر ٹوکن جاری کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا ایک نمائندہ وفد کل کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے بارڈر کے مسلے کی سنگینی اور مشکلات سے حکام کو آگاہ کرے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] /تربت (مسائیل نیوز) نیشنل پارٹی کے قائد و مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، سیکریٹری مکران ریجن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.