MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملکی ریونیو کا سب سے بڑا حصہ تاجر برادری کی مرہون منت ہے، قاسم سوری

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCCI) کا تجارت کے فروغ میں کردار مثالی ہے، فاؤنڈر نصیب اللہ خان ترین کا نام ٹریڈ آرگنائزیشنز کے فروغ میں نمایاں ہے۔ یہ بات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان نے پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کہی۔ قاسم خان سوری نے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین، پشین چیمبر کے صدر سید عبدالباری آغا، ایگزیکٹو ممبر ملک سعد اللہ ترین، اکرم اللہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، تجارت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور بالخصوص ملکی ریونیو کا سب سے بڑا حصہ تاجر برادری کی مرہون منت ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جہاں بہتر تجارت بہتر معیشت کی ضمانت ہے وہی بہتر معیشت ملک میں امن و امان، روزگار کے نئے مواقع کساتھ ترقی و کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین کاروبار کے حوالے سے حکومتی سرپرستی سے محروم جہاں نہ تو کوئی فیکٹری، انڈسٹری اور نہ ہی کوئی بارڈر ہے اس کے باوجود یہاں کے تاجر برادری کا اپنی مدد آپکے تحت تجارت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع، بے روزگاری کو کم کرنے اور ملکی ریونیو میں کردار قابل تحسین ہے۔ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر ماضی کی طرح تجارت کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل ترجیحی اور ایمرجنسی بنیادوں پر حل کرے گی۔ دورے کے موقع مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کاروباری، سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.