MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے پی بلدیاتی الیکشن،انتخابی مواد کی ترسیل شروع

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(ویب ڈیسک)صوبہ خیبر پختون خوا میں کل 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتخابی مواد کی ترسیل شروع ہو گئی۔پشاور میں پولنگ اسٹیشنز کا عملہ انتخابی مواد کی وصولی کے لیے ضلع کونسل ہال پہنچ گیا۔پشاور سمیت صوبے بھر میں انتخابی سامان پولیس کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کل پولنگ ہو گی، بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی ائی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کے لیے بھی ووٹنگ ہو گی، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کا چناو بھی ہو گا۔صوبے بھر میں امیدواروں کی تعداد 37 ہزار 752 ہے، جن میں سے تحصیل چیئرمین اور میئر کی نشستوں کے لیے 689 امیدوار، ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار 282 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں خواتین نشستوں کے لیے 3 ہزار 870 امیدوار، کسان و مزدور نشستوں پر 7 ہزار 428 امیدوار، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6 ہزار 11 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 293 امیدوار میدان میں ائے ہیں۔

الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا کے مطابق ہر ووٹر کو 6 مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے،جن پر پارٹی کا نام اور نشانات درج ہوں گے۔میئر اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کے لیے بیلٹ پیپر سفید، ویلیج، نیبرہڈ کونسل کی جنرل نشست کے لیے سلیٹی رنگ کا ہو گا۔خواتین کی نشست کے لیے بیلٹ پیپر گلابی، نوجوان امیدواروں کی نشست کے لیے پیلا، کسان و مزدور کی نشست کے لیے سبز رنگ جبکہ اقلیتی نشست کے لیے بھورا ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.