MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ

- Advertisement -

عمران خان نے عام انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔ اس موقع پر پٹیشنر نے سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست واپس لے لی۔ پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے،لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست فی الوقت واپس لینا چاہتا ہوں استدعا ہے کہ عمران خان نااہلی کی مرکزی پٹیشن پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔انہوں نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.