MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بینک کی کیش وین سے 13 کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان ہلاک

0 817

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جی لانگ(مسائل نیوز) حیدرآباد میں بینک کی کیش وین سے 13 کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو پولیس مقابلہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں بینک کی کیش وین سے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والے چار ملزمان مبینہ طور پر ایک مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو پولیس مقابلہ ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 5کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

- Advertisement -

ایس پی امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان حیدرآباد میں چند روز قبل بینک کی کیش وین سے 13 کروڑوں روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او حیدرآباد سٹی عمران رشید کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ان کے تھانے کا پولیس اہلکار کانسٹیبل اسد چنا زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.