MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’’ہماری توجہ سیلاب پر ہونے کی وجہ سے عمران کوالیکشن میں کامیابی ملی‘‘

0 357

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ہماری توجہ سیلاب پر ہونے کی وجہ سے عمران کو ضمنی الیکشن میں کامیابی ملی، ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی پر احسن اقبال کا ردعمل۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی پر ردعمل کا ا ظہار کیا ہے۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید دو سے چار اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔
دوسری جانب ضمنی انتخابات میں ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملتان سے خود بھی میرے مقابلے میں الیکشن لڑتے تو ہار جاتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ بیٹی کو میدان میں اتار کر شاہ محمود قریشی نے اچھی سیاست کھیلی کیوں کہ ہمارے علاقےمیں خاتون کسی کے گھر چلی جائے تو قتل بھی معاف کر دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مہر بانو کی جگہ شاہ محمود قریشی یا عمران خان خود کھڑے ہوتے تو انہیں صرف 40 ہزار ووٹ ملنا تھا۔واضح رہے کہ این اے 157 ملتان 4 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.