MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شعیب ملک کو گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا: محمد حفیظ

3 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا تھا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی بہترین خدمت کی، اتنے طویل عرصے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا اور ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس وقت بھی ہوا جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے تھے مگر الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔ حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میچ کھلانا چاہیے تھا، اپنے کرکٹرز کو عزت سے رخصت کرنے کے معاملے میں ہماری مینجمنٹ ہمیشہ کمزور رہی ہے۔ قبل ازیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں شعیب ملک کو سکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر سابق کرکٹرز سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ محمد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ٹوئٹر پر […]

  2. […] (مسائل نیوز) سلیکشن کمیٹی سابق کپتان شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے […]

  3. […] (مسائل نیوز)پاکستان کے مڈل آرڈ ر بیٹر اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے بہت سی تجاویز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.