MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر ہو گئی

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کی وطن واپسی مؤخر ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی 2019 میں پیدا ہونے والی بیٹی بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ایک سے دو روز میں لندن سے واپس پاکستان آنا تھا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر لانے کا فیصلہ کر لیا۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

آج پنجاب اسمبلی میں با ضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔پنجاب اسمبلی کے لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ جب کہ اتحادی بھی حمزہ شہبازشریف کے نام پر رضا مند ہو گئے،حمزہ شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔جب کہ چند روز قبل ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.