اسلام آباد(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان 75 سال کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہے، سامراج اوراس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی خود مختاری ہی نہیں معاشی خود مختاری بھی دائو پر لگادی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزراء ایئر پورٹس پر بھی عوام کے خوف سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا استعمال کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بات تحریروں، تقریروں اور تبصروں سے آگے نکل گئی ہے، عمران خان قوم کی آواز ہیں اور حکمران قوم کیلئے عذاب ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طلال چوہدری کو تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن نے بدھ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصل لاڈلہ تو وہ مجبور الدین شہباز شریف ہے جس نے مفرور الدین کی ضمانت دی تھی،مجبور الدین کو کوئی انگلی لگانے والا نہیں، الٹا اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔
پہلے بھی بیگم صفدر کو کہا تھا عمران خان پر بات کرنے کے لئے با کردار مہرے لانچ کرے،عمران خان پر وہ انگلی اٹھاتا ہے جو خود بد کردار اور تنظیم سازی کا ماہر ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ ، گندے اشاروں کا استاد کس منہ سے عمران خان پر انگلی اٹھاتا ہے؟ تنظیم سازی کے ماہر اور دیگر رنگ باز مہرے عمران خان پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیا کریں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.