کابل سے ملٹری پروازوں پر تاحال 2200 افراد کا انخلاء
کابل سے ملٹری پروازوں پر تاحال 2200 افراد کا انخلاء
- Advertisement -
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ملٹری پروازوں پراب تک 2200 سفارت کاروں اور شہریوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک مغربی سیکیورٹی عہدے دار نے اپنے بیان میں کہی ۔مغربی سیکیورٹی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کچھ واضح نہیں کہ کابل سے سویلین پروازیں کب شروع کی جائیں گی۔اس حوالے سے وائٹ ہاوس کے ایک عہدے دار کا یہ کہنا تھاکہ امریکی فوج نے گزشتہ روز1100 امریکیوں، امریکا کے مستقل رہائشیوں اور ان کے خاندانوں کو افغانستان سے نکالا۔