افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد ،پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- Advertisement -
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا گیاہے۔