آئی فون 15 کب متعارف کیا جائے گا ؟آئی فون 15 پرو کی جھلک سامنے آگئی
آئی فون 15 کب متعارف کیا جائے گا ؟آئی فون 15 پرو کی جھلک سامنے آگئی
ایپل کی جانب سے 2023 میں آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا مگر کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کب یہ اسمارٹ فونز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے مہینے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں۔تو زیادہ امکان یہی ہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ رواں سال اگر آئی فون 15 سیریز کو منگل کے دن پیش کیا گیا تو وہ 5 یا 12 ستمبر کو متعارف کرائی جاسکتی ہے، بدھ کا دن منتخب کرنے پر یہ تاریخیں 6 یا 13 ستمبر ہو سکتی ہیں،اگر آئی فون 15 سیریز 5 یا 6 ستمبرکو متعارف کرائے جاتے ہیں تو وہ صارفین کو 15 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔اسی طرح 12 یا 13 ستمبر کو یہ فونز پیش کیے جاتے ہیں تو یہ مارکیٹ میں 22 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز متعارف کرنے کے ایونٹ کا اعلان ممکنہ طور پر اگست میں کیا جائے گا۔مگر کمپنی کے ماضی کے ایونٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ستمبر کی کس تاریخ کو یہ فون پیش کیے جا سکتے ہیں۔
- Advertisement -
ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اکثر منگل کا دن منتخب کیا جاتا ہے، مگر کبھی کبھار بدھ کو بھی نئی ڈیوائسز پیش کی جاتی ہیں۔2022 میں آئی فون 14 سیریز کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور نئے ماڈلز ایک ہفتے بعد جمعے کے دن فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔
اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈل کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے آئی فون 15 پرو کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں۔

ان تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میں titanium فریم استعمال کیا جائے گا۔دیگر لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں پیری اسکول زوم کیمرے کو دیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح دونوں فونز کے کیمروں میں ایک نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے جو زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔
معروف اداکارہ پر ناک کی سرجری کروانیکا الزام، اداکارہ نے کیا کہا؟
ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیے جانے کا امکان ہے، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔
اس سے قبل 2012 میں کمپنی نے 30 پن ڈوک کنکٹر کی جگہ لائٹننگ پورٹ کو دی تھی۔یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے ہٹ کر آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر دیے جانے کا امکان ہے، جو 2022 میں آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود رکھا گیا۔ایک لیک کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔
[…] آئی فون 15 کب متعارف کیا جائے گا ؟آئی فون 15 پرو کی جھلک س… […]
[…] آئی فون 15 کب متعارف کیا جائے گا ؟آئی فون 15 پرو کی جھلک س… […]
[…] کروڑ کا آئی فون، موبائل کی خاص بات […]