انجمن معذوران کا اپنے ضلعی صدر مراد بلوچ پر کرپشن کا الزام ہمارے زکواة کے چیک میں خرد برد کررہا ہے ۔معذور افراد کی فریاد
جعفرآباد (مسائل نیوز )نجمن معذوران کا اپنے ضلعی صدر مراد بلوچ پر کرپشن کا الزام ہمارے زکواة کے چیک میں خرد برد کررہا ہے ۔معذور افراد کی فریاد
- Advertisement -
ڈیرہ اللہ یار معذور افراد کا محکمہ زکواة اور اپنے ضلعی صدر مراد بلوچ پر کرپشن کا الزام احتجاجی مظاہرہ کیا
محکمہ زکواة کی جانب سے زکوٰة کی رقم میں کٹوتی اور حقیقی معذوروں کو نظر انداز کرنے اور انجمن معذورں کے ضلعی صدر کے خلاف غلام حسین سلطان بمبل علی شیر لاشاری گلبہار راہوجہ میر ہزار پیچوہا و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ انجمن معذوراں کے ضلعی صدر مراد بلوچ و ڈسٹرکٹ زکوٰة آفس والے ملی بھگت کرکے معذوروں کی رقم خود کھا جاتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ فی کس معذوروں کے لئے اٹھارہ ہزار روہے آتے ہیں انجمن معذوران کے صدر مراد بلوچ رقم کا آدھا حصہ اپنے لئے رکھ دیتے ہیں انہوں نے پورے ضلع کے معذوروں کے ساتھ ایسا ظلم کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے معذوروں کی مکمل رقم مراد بلوچ اینٹ لیتا ہے اور چند اپنے من پسند معذورں کو مکمل رقم فراہم کر کے فرض پورہ کردیتا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مراد بلوچ اپنے مفاد کے لئے ہمیں معذوروں کو استعمال کرتا ہے مختلف اداروں کے خلاف جب احتجاج کرنا ہوتا ہے تو سب کو بلاتا ہے لیکن جب زکوٰة یا فنڈز کا وقت آتا ہے تو موصوف خود رقم لے لیتا ہے اور معذور بے چاروں کو خبر تک ہونے نہیں دیتا