MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتحادی حکومت کا بھی بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شئیر کرنے سے انکار

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اتحادی حکومت نے بھی بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شئیر کرنے سے انکار کر دیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور دیگر سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کو بیرون ملک سے ملنے تحائف کی تفصیلات سامنے آ سکیں۔جیو نیوز کے مطابق ایک درخواستگار کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو قیام پاکستان سے لے کر اب تک سربراہان مملکت و حکومت کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے لیے درخواست دی لیکن کابینہ ڈویژن نے تفصیلات کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے تحائف کے بارے میں بتانے سے انکار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کابینہ میں شامل اتحادیوں کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا لیکن اس دورے کے موقع پر کس کو کیا تحائف ملے تھے ان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

- Advertisement -

۔خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔

مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں۔ عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.