گوجرانوالہ ،مریض نے تاخیر سے کلینک آنے پر ڈاکٹرکو فائرنگ کرکے قتل کردیا
گوجرانوالہ(مسائل نیوز)گوجرانوالہ میں مریض نے ڈاکٹرکو تاخیر سے کلینک آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق علاقہ فیروز والا نئی آبادی میں ملزم کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔مقتول نے محلے میں کلینک کھول رکھا تھا، علی رضا نامی ملزم نے ڈاکٹر کو فون کرکے کلینک پہنچنے کا کہا، تاخیر سے آنے پر ملزم نے جھگڑا کیا اور فائرنگ کرکے ڈاکٹرکو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔