MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحائف کی تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی، شیری رحمن

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کو ملے تحائف کی تفصیلات بتانے سے سابقہ حکومت نے صاف انکار کردیا ہے، تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔توشہ خانہ معاملے پر بیان دیتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپا دیں، کہا گیا ملنے والی تحائف کی تفصیلات خفیہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کہا ریکارڈ باہر نکلنے سے پاکستان کے تحائف دینے والے ممالک کیساتھ تعلقات کو نقصان ہوگا، آپ کو توشہ خانہ کی تفصیلات ظاہر کرتے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات یاد آئے۔انہوںنے کہاکہ آپ نے جلسے میں خط لہراتے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات سے متعلق نہیں سوچا، شفافیت سے بھاگنے کیلئے آپ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سہارا لیا، مسئلہ قانون کے مطابق تحائف خریدنا نہیں، تفصیلات چھپانا اور تحائف کو بیچنا ہے۔

- Advertisement -

شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ نے کوڑیوں کے دام پر قیمتی تحائف خریدے اور منافع حاصل کیا، تحائف خرید کر بیچتے وقت تفصیلات پوچھنے والوں کو آپ ملک دشمن قرار دے رہے تھے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہاکہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.