MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، اعتزاز احسن کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

1 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ زمان پارک رہائشی علاقہ ہے، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خام خیالی ہے، سیاست سے کوئی ختم نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا آپ دعا کریں اور عمران خان غائب ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں بہت سی مثالیں موجود ہیں، سیاست میں ایلیمینیٹ کوئی نہیں ہوتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.