MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس پر شیلنگ کی گئی، یہ ہمارے لیے نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد

0 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، پولیس کی طرف شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلا اشتعال پتھراؤ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔انہوں نے کہاکہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہوگئی تھی، پولیس نے تحمل سے کام لیا،پولیس کے پاس ہتھیار نہیں تھا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان عدالت میں تشریف لائیں، عدالتی کارروائی کی تکمیل کریں۔انہوں نے کہاکہ بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف رکھنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.