فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے
قلعہ سیف اللہ (مسائل نیوز)فرنٹیئر کور ہاسپٹل اور قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں 450 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔
- Advertisement -
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کی ہدایات پر پاک-افغان سرحدی علاقے بادینی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 450 سے زائد مریض جن میں 89 خواتین اور 167 بچے شامل تھے، کا فری چیک اپ کیا گیا- اس کے علاوہ مفت لیبارٹری ٹیسٹ کی فراہمی، ضروری ادویات اور چشمے فراہم کیے گئے ۔
ایف سی حکام نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے علاقے کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔
قبائلی عمائدین اور مریضوں نے فری آئی کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے اس جذبہ خیرسگالی کو خراج تحسین پیش کیا ۔