MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوٹوں کی چمک سے ان کے ضمیر جاگ گئے ؟، جمہوریت کو بازار کی لونڈی سمجھا ہے ، فرخ حبیب

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہمارے ساتھ رہنے والوں کے ضمیر اچانک نوٹوں کی چمک دیکھ کر جاگ گئے ؟، انہوں نے جمہوریت کو بازار کی لونڈی سمجھا ہے ۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر  ملیکہ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ  آج سندھ ہاؤس میں لوگوں کے ضمیر کی نیلامی ہو رہی ہے ، سندھ کے عوام کا پیسہ   سندھ ہاؤس صرف اپنی چوری بچانے کیلئے لایا گیا ہے ،انہوں نے سندھ ہاؤس کو نیلام گھر میں تبدیل کر دیا ہے ،جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ارکان پر پابندی ہونی چاہئے ۔ عمران خان حق  و سچ کے ساتھ کھڑا ہے ۔

- Advertisement -

یوسف رضاگیلانی خریدوفروخت کےبعدسینیٹ میں منتخب ہوئے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونےوالوں نےخودکونیلام کردیا،الیکشن کمیشن نیلام گھرپرہمیشہ ہمیشہ کیلئےپابندی لگائےخریداروں اوربکنےوالوں پرہمیشہ کیلئےپابندی لگنی چاہئے ، خودکونیلام کرنیوالوں کولوگ دیکھ رہےہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ  ہم نےایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرکچھ غلط نہیں کیا، عمران خان ملک سےکرپشن کےخاتمےکیلئےکھڑےہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.