MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اہم حکومتی اتحادی جماعت نے وزیراعظم کا بچنا مشکل قرار دے دیا

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیراعظم کے بچنے کو مشکل قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کی صورتِ حال کے بعد حکومت کا بچنا مشکل ہے، تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا مگر بہت سارے ایسے آپشن ہیں جن پر ہمیں غور کرنا چاہیے۔سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی

- Advertisement -

نے کہا کہ اس حوالے سے دیر کردی گئی، جب سندھ میں معاملات خراب تھے تب یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا اب اس کا جواز نہیں بنتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.