بیٹنگ کوچ محمد یوسف بیٹی کی شادی کے باعث ٹیسٹ سکواڈ سے علیحدہ
لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹیسٹ سکواڈ سے علیحدہ ہو گئے۔ سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے سکواڈ سے الگ ہوئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سیریز کے کھیلے گئے راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔