ملازمین کے حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کی نجکاری کا تاثر درست نہیں
کوئٹہ(مسائل نیوز) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2025 نجکاری نہیں بلکہ گورننس میں بہتری لانے کا ایک مؤثر اصلاحاتی اقدام ہے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت سرکاری اسپتالوں کی ملکیت اور کنٹرول مکمل طور پر حکومت کے پاس رہے گا، تاہم اداروں کو انتظامی خودمختاری دے کر شفافیت، جوابدہی اور تیز رفتار فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جائے گا،،بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ نئے ایکٹ کے ذریعے ادویات کی بروقت فراہمی، ایمرجنسی سروسز کی بہتری، جدید طبی آلات کی دستیابی، مالیاتی آڈٹ اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کے حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کی نجکاری کا تاثر درست نہیں صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد بلوچستان کے عوام کو معیاری، باوقار اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے