اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم نے زخمیوں کا طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک گھنٹہ طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،آپریشنل تیاری اور پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہو گی۔دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا۔ یاد رہے کہ کراچی پولیس آفس پرحملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔
کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 2 دہشت گردوں کو شناخت کیا گیا، ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جب کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔
- Advertisement -
بتایا گیا کہ دہشت گرد میں کراچی پولیس آفس کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب کراچی پولیس آفس میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے دھماکا کردیا، رینجرز اور پولیس چوتھے فلور کو کلیئر کروانے پہنچی تو خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گیا، کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد شہید اور4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کے پی او آفس پر حملہ تشویشناک ہے، اب تک کی اطلاع کے مطابق دہشتگردوں نے 7 بج کر 10منٹ پر حملہ کیا۔